ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد اضافہ

اسلام آباد: سالِ نو کے تیسرے ہفتے کے دوران بھی ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھنے کا رجحان مسلسل جاری ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران مزید 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جنوری کے تیسرے ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.34 فی صد اضافہ ہوگیا جب کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی 44.64 فی صد کی ریکارڈ سطح کو چھو گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ 8کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 21اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ملک میں پیاز کی قیمتیں بے قابو ہوگئیں 230 روپے فی کلو تک ریکارڈ کی گئی، رواں ہفتے پیاز کی فی کلو قیمت میں 18 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوا، ٹماٹر 10 روپے 78 پیسے فی کلو، مرغی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق انڈے فی درجن 7 روپے 87 پیسے مہنگے ہوئے، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا، لہسن کی فی کلو قیمت 12 روپے 41 پیسے بڑھ گئی، دال مونگ ،بیف جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی۔رواں ہفتے کے دوران آلو، چینی پیٹرول سمیت 8 اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں، ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت 1 روپے 32 پیسے کی کمی ہوئی، بریڈ، تازہ دودھ خشک دودھ سمیت 21 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں