اقدامات کا تسلسل رہا تو اربوں ڈالرز ریونیو ہوگا، ڈاکٹر عمر سیف

معاشی استحکام کیلیے آئی ٹی سیکٹر کوبلارکاوٹ سہولیات ضروری ہیں، نگران وفاقی وزیر- فوٹو: فائل

اسلام آباد: نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ ہمارے تمام اقدامات کا تسلسل برقرار رکھا گیا تو اربوں ڈالرز ریونیو حاصل ہو سکتا ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے آئی ٹی ایسوسی ایشن (پاشا) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمر سیف کی عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تمام نو منتخب ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا جلد قیام ملک و قوم اور معاشی استحکام کیلیے ضروری ہے۔ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیار کر چکے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پالیسیوں سے گزشتہ 60 روز میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 32 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔
آئی ٹی سیکٹر کیلئے شاندار خدمات پر ڈاکٹر عمر سیف کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عمر سیف کے اقدامات سے آئی ٹی سیکٹر کا اعتماد بحال اور ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں