نئی منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہونے کا امکان

آرٹیکل 91 کے تحت انتخابات کے بعد 21 روز کے اندر نئی قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا-فوٹو: فائل

اسلام آباد: نئی منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت اسپیکر راجہ پرویز اشرف کرینگے، افتتاحی اجلاس میں نئے منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے راجہ پرویز اشرف نئے منتخب ارکان سے حلف لیں گے، قانون کے تحت الیکشن کے بعد 14 روز کے اندر نئے منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔
کامیابی کے نوٹفکیشن کے بعد خواتین60 اورغیر مسلم 10نشستوں کی سیاسی جماعتوں کو ایلو کیشن ہو گی۔ آزاد امید واروں کو 3 دن کے اندر کسی پارٹی کو جوائن کرنے کی مہلت دی جائے گی۔آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت انتخابات کے بعد 21 روز کے اندر نئی قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں