فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ: پاکستان کے حمزہ سعید نے گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستانی ٹیم 16سے19فروری تک ہونیوالےورلڈتائیکوانڈو پریذیڈنٹ ایشیاءکپ ، 21سے22فروری ایشین کلب تائی کوانڈو چیمپئن میں بھی حصہ لےگی –

تہران : 33 ویں فجراوپن تاٸیکوانڈو G-1 چیمپین شپ پاکستان کےحمزہ سعید نےگولڈمیڈل جیت لیا ۔
تہران میں کھیلےگئے87پلس کیٹیگری کےفائنل میں حمزہ سعیدنےایران کےمحمدابراہیم حسینی کو شکست دی، پاکستانی فائٹرنے 9-1اور14-3سےکامیابی حاصل کی۔سیمی فائنل میں حمزہ سعید نےایران کےعامرمحمد کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی ، مائنس 54کیٹیگری فائنل میں پاکستان کےشاہ زیب خان کوایرانی کھلاڑی نےشکست دیدی، شاہ زیب نےسلورمیڈل اپنےنام کیا ۔فجراوپن تائیکوانڈو چیمپین شپ میں ایران نے پہلی اورپاکستان نےدوسری پوزیشن جبکہ قازقستان نےتیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان آرمی سےتعلق رکھنےوالےحمزہ سعیدفجراوپن کےبہترین کھلاڑی قرارپائے ۔پاکستانی ٹیم تہران میں ہی16سے19فروری تک ہونےوالےورلڈتائیکوانڈو پریذیڈنٹ ایشیاءکپ میں شرکت کرےگی، قومی ٹیم 21سے22فروری ایشین کلب تائی کوانڈو چیمپئن میں بھی حصہ لےگی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں