سابق شوہر غلام حیدر کا سیما اور سچن کو 3، 3 کروڑ کا قانونی نوٹس

علی مومن کو بھارت میں قانونی کارروائی شروع کرنے کے لیے پاور آف اٹارنی بنایا گیا ہے،انصار برنی-فوٹو: فیس بک

غلام حیدرر نے 4 چار بچوں کی وطن واپسی کے لیے انسانی حقوق کے کارکن انصار برنی سے مدد کی اپیل کی تھی
نئی دہلی: پب جی گیم کھیلنے کے دوران بھارتی شہری سچن مینا کی محبت میں گرفتار ہو کر 4 بچوں سمیت بھارت جانے والی خاتون سیما حیدر کے سابق شوہر غلام حیدر نے سیما اور سچن کو 3،3 کروڑ کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیما حیدر کے سابق شوہر غلام حیدر نے سیما اور اسکے شوہر سچن مینا کو تین تین کروڑ بھارتی روپے کا نوٹس بھیجا ہے۔ غلام حیدر نے اپنے بچوں کو پاکستان واپس لانے کے لیے بھارتی وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں۔غلام حیدر نے وکیل علی مومن کے توسط سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا ہے کہ سیما اور سچن ایک ماہ کے اندر معافی مانگ کر جرمانہ جمع کرائیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔سیما حیدر کے سابق شوہر غلام حیدر نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ سیما حیدر 10 مئی 2023ء کو بچوں سمیت غیر قانونی طور پر بھارت چلی گئی تھی۔یاد رہے کہ سیما کے سابقہ شوہر غلام حیدرر نے اپنے 4 چار بچوں کی وطن واپسی کے لیے معروف وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن انصار برنی سے مدد کی اپیل کی تھی۔انصار برنی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا تھا کہ علی مومن کو بھارت میں قانونی کارروائی شروع کرنے کے لیے پاور آف اٹارنی بنایا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں