عوام مہنگائی میں پِس رہے ہیں اوراشرافیہ کو سبسڈیز دی جارہی ہیں، وزیراعظم

ٹیکس چوروں اور ٹیکس چوری میں ملی بھگت کرنے والے افسران دونوں کو نہیں چھوڑا جائے گا-فوٹو: فائل

ٹیکس میں اضافہ نہیں کریں گے بلکہ ٹیکس بیس کو بڑھائیں گے،وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابوپانا اولین ترجیح ہے،عوام مہنگائی میں پِس رہے ہیں اوراشرافیہ کو سبسڈیز دی جارہی ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس کی کارروائی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران کابینہ ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دورِ حکومت میں مہنگائی پر قابو پانا اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، عوام مہنگائی میں پِس رہے ہیں جبکہ اشرافیہ کو سبسڈیز دی جارہی ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کی بحالی ہمارا اولین ایجنڈا ہے، ٹیکس چوروں اور ٹیکس چوری میں ملی بھگت کرنے والے افسران دونوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، سرکاری اداروں میں کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں گے.وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ٹیکس میں اضافہ نہیں کریں گے بلکہ ٹیکس بیس کو بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے، رمضان میں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنا سب سے بڑا اور پہلا امتحان ہے، تمام صوبوں کے ذمہ داران یقینی بنائیں کہ اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور اس ضمن میں وفاق بھرپور تعاون کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں