PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع

پی ایس او نے 13.4ارب روپے کے خالص منافع اور 28.5 روپے فی حصص کی آمدن کا اعلان کیا-

مذکورہ مدت کیلئے پی ایس او کی مجموعی فروخت2.8 ٹریلین روپے رہی
کراچی: پاکستان کی صف اول کی انرجی کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے مالی سال 2024ء کی9ماہ کی مدت میں کارکردگی کے حوالے سے اپنے عزم اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارکیٹ میں اپنی برتری کو برقرار رکھا۔اس مدت کیلئے پی ایس او نے 13.4ارب روپے کے خالص منافع اور 28.5 روپے فی حصص کی آمدن کا اعلان کیا، مذکورہ مدت کیلئے پی ایس او کی مجموعی فروخت2.8 ٹریلین روپے رہی۔26 اپریل 2024ءکو ہونے والے اجلاس میں کمپنی کے بورڈ آف مینجمنٹ نے 31مارچ، 2024ءکو ختم ہونے والی9ماہ کی مدت کیلئے گروپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں