ہمارے زوال کی وجہ قرآن وسنت پر عمل نہ کرناہے،عطا اللہ شاہ بخاری،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہمارے لئے زندگی کے ہر شعبے میں بہترین نمونہ ہے، محترمہ سعدیہ راشد

ربیع الاول کا بابرکت مہینہ ہمیں اس عظیم ہستی کی یاد دلاتا ہے جن کی آمد سے دنیاکو ہدایت محبت،رحمت اور انسانیت کاوہ مقام ملا جسکی روشنی آج بھی ہمارے دلوں کو منو ر کررہی ہے

بیوروچیف: شیخ ظہیر احمد

راولپنڈی( جاگیر نیوز) جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے ماہ ربیع الاول میں ہمدرد فانڈیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے ہمدرد مراکز میں نونہال سیرت کانفرنس کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاجا رہا ہے اس سلسلہ میں ہمدرد مرکز راولپنڈی میں عقیدت و احترام سے بھری ایک پر وقار ہمدرد نونہال سیرت کانفرنس منعقد کی گئی جس میں راولپنڈی / اسلام آباد کے سکولوں کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی .اس تقریب کے مہمان خصوصی معروف مذہبی اسکالرپیرسیدعطا اللہ شاہ بخاری تھے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا موضوع “سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں محبت،اخلاق اورعفوو درگذر”تھااس موقع پر پیرسید عطا اللہ شاہ بخاری نے کہاکہ ہمیں قرآن وسنت اورسیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کواپنانا ہوگا،ہمارے زوال کی وجہ قرآن وسنت پر عمل نہ کرناہے اللہ تعالی نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجاہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری زندگی محبت،اعلی اخلاق اورعفوودر گذرکا نمونہ تھی. قومی صدر ہمدرد نونہال اسمبلی محترمہ سعدیہ راشد نے اپنے پیغام میں کہاکہ ربیع الاول کا بابرکت مہینہ ہمیں اس عظیم ہستی کی یاد دلاتا ہے جن کی آمد سے دنیاکو ہدایت محبت،رحمت اور انسانیت کاوہ مقام ملا جسکی روشنی آج بھی ہمارے دلوں کو منو ر کررہی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہمارے لئے زندگی کے ہر شعبے میں بہترین نمونہ ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمل،کردار و گفتار اور اخلاق سے انسانیت کومحبت،احترام،برداشت،صبراورعفوودرگذر کادرس دیاہے، ہمارے بچوں اور نوجوانوں کو چاہیے کہ سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپناشعار بنائیں ،حکیم محمد سعید شہید ساری زندگی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرارہے. النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس میں طلبہ وطالبات نے سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تقاریر کیں جبکہ نعت خوانی کے ساتھ قصیدہ بردہ شریف بھی پیش کیاگیاجبکہ اختتام سے قبل حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں ہدیہ صلووسلام بھی پیش کیا گی.ا اس موقع پر زونل ہیڈ ہمدردفانڈیشن راولپنڈی امان اللہ نیازی نے مہمان خصوصی کو خصوصی شیلڈ مہر نبوت صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی اور نمایاں کارکردگی والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں