گانچھے شیوک ونٹر فیسٹیول کا آج آخری روز

گانچھے ، گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تین روزہ شیوک ونٹر فیسٹیول کا آج آخری روز ہے .
فیسٹیول کے آخری روز ٹیکو پولو، والی بال اور رسہ کشی کا فائنل کھیلا جائے گا ، بیافو مشہ اور سیاچن کے درمیان آئس ہاکی کا فائنل کھیلاجائیگا .
فیسٹیول کی رونق میں اضافے کیلئے آج رات موسیقی کی محفل بھی سجائی جائے گی ، اس فیسٹیول کا آغاز 7 جنوری کو ہوا تھا۔
خپلو میں منفی 15ڈگری سینٹی گریڈ میں ہونے والے میلے کا مقصد سرمائی سیاحت اور علاقے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔دوسری جانب گانچھے ضلع بھر میں رات سے برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے ، خپلو شہر اور گردونواح میں دو جبکہ بالائی علاقوں میں پانچ انچ تک برف پڑ چکی ہے اورسردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں