بھٹکتے دماغ کی نشان دہی کرنے والا الارم

ٹوکیو: کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنے والے افراد، جن کی توجہ باآسانی بھٹک جاتی ہے، کو جلد ہی ان کے مسئلے کا حل ملنے والا ہے۔
ایڈوانس ٹیلی کمیونیکیشنز ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں نے ایسا طریقہ کار وضع کیا ہے جو دماغی سرگرمی پڑھ کر بھٹکتے ذہن کی نشان دہی کرتا ہے اور جب جب دماغ بھٹکتا ہے برقی الارم بجا دیتا ہے۔
60 سال سے کم 36 افراد پر کی جانے والی اس تحقیق میں لوگوں سے توجہ طلب کام کرایا گیا۔ اس ٹاسک میں ان افراد کو اسکرین پر نمبر نظر آنے پر ایک بٹن دبانا تھا لیکن اسکرین پر نمبر’تین‘ کے نمودار ہونے پر بٹن دبانے سے گریز کرنا تھا۔ہر 18 سیکنڈوں کے بعد ان سے پوچھا گیا کہ وہ اس ٹاسک میں کتنا مشغول تھے تاکہ ان کے بھٹکتے دماغوں کا تعین کیا جاسکے۔
تحقیق کے شرکاء کے ذہن بھٹکتے وقت ان کی دماغی سرگرمی کی نشان دہی کرنے کے بعد محققین نے ان کے سر پر الیکٹروڈز لگا کر انہیں 20 منٹ دورانیے کا وہی نمبر ٹاسک پھر سے دیا۔اس بار گروپ کے نصف سے زائد افراد کے دماغی نقوش نے جب جب ان کے ذہن کے بھٹکنے کے متعلق بتایا ان کو برقی انتباہ سنائی دیا۔الارم کی آوازیں سن کر ان افراد کے دماغ ان لوگوں کی نسبت کم بھٹکے جن کو دیہان بٹنے پر متنبہ نہیں کیا گیا تھا۔
اس چھوٹی مگر اہم تحقیق میں بتایا گیا کہ جن لوگوں کو اس طریقہ کار سے گزارا گیا ان کے ذہنوں نے بھٹکنا واضح طور پر کم کردیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں