گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کی سہولت دیدی گئی

فوٹو:وٹس ایپ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔

ستمبر 2023ء تک کے لیے تمام ائیرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کو سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے ہدایات نامہ جاری کر دیا جس میں طیاروں کو رات کے وقت پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عسکری اور حکومت بلوچستان کی پروازوں کو خصوصی اجازت ہوگی جبکہ ان پروازوں سے متعلق سیکیورٹی کے انتظامات خود کرنا ہوں گے۔واضح رہے کہ نائٹ لینڈنگ پر کچھ عرصہ قبل پابندی عائد کی گئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں