وزیر اعظم شہباز شریف سے بیلا روس کے وزیر خارجہ سرگئی ایلینک کی ملاقات

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کے وزیر خارجہ سرگئی ایلینک نے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں بیلاروس کے وزیر خارجہ سرگئی ایلینک کا استقبال کیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر بات چیت کی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں رہنماؤں نے زراعت، سائنس، آئی ٹی، تعلیم اور ثقافت سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ سرگئی ایلینک نے وزیراعظم کو صدر بیلا روس لوکاشینکو کا تہنیتی پیغام پہنچایا، انہوں نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کو خطے کا اہم ملک سمجھتا ہے، علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سرگئی ایلینک کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا، پاکستان اور بیلاروس 2024ء میں اپنے سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ منائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں