قومی اسمبلی، جاری اخراجات کیلئے 7081 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کے 133 مطالبات زر منظور

قومی اسمبلی میں مطالبات زر کی منظوری، کس محکمے کو کیا ملا؟ رپورٹ جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل ہو گیا، ایوان نے جاری اخراجات کیلئے 7081 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کے 133 مطالبات زر منظور کیے۔

وزارت دفاع کے 1826 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد کے 4، وزارت داخلہ کے 246 ارب روپے سے زائد کے 6 مطالبات زر منظور، وزارت داخلہ کے 3 مطالبات زر پر اپوزیشن کی کٹوتی کی 62 تحاریک مسترد جبکہ 3 دیگر مطالبات پر کٹوتی کی تحاریک پیش نہیں کی گئیں، انسداد منشیات ڈویژن کے 5 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد کے دو مطالبات زر منظور، کٹوتی کی تحاریک مسترد ہو گئیں۔

توانائی ڈویژن کے 5 مطالبات زر پر کٹوتی کی 183 تحاریک مسترد، پاور ڈویژن کے 456 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کے 2 مطالبات زر منظور، پٹرولیم ڈویژن کے 57 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد کے 3 مطالبات زر منظور، اطلاعات و نشریات کے تین مطالبات زر پر اپوزیشن کی کٹوتی کی 127 تحاریک مسترد، اطلاعات و نشریات کے 16 ارب روپے سے زائد کے تین مطالبات زر منظور کیے گئے۔

کابینہ ڈویژن کے 18 مطالبات زر پر اپوزیشن کی کٹوتی کی 67 تحاریک مسترد، 156 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد کے 18 مطالبات زر منظور، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 14 ارب 12 کروڑ روپے سے زائد کے 5 مطالبات زر منظور، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطالبات پر اپوزیشن کی 15 کٹوتی کی تحاریک مسترد، نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے 7 ارب 8 کروڑ روپے سے زائد کے دو مطالبات زر منظور، کٹوتی کی دو تحاریک مسترد، مشترکہ مفادات کونسل کا 13 کروڑ روپے سے زائد کا ایک مطالبہ زر منظور، کٹوتی کی دو تحاریک مسترد، مواصلات ڈویژن کے 4 مطالبات زر پر اپوزیشن کی کٹوتی کی 127 تحاریک مسترد، مواصلات ڈویژن کے 62 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کے چار مطالبات زر منظور ہو گئے۔

تخفیف غربت ڈویژن کے 483 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کے 4 مطالبات زر منظور، ریلوے کے 88 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد کے دو مطالبات زر منظور، مذہبی امور کا ایک ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کا ایک مطالبہ زر منظور، سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن کے 20 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کے دو مطالبات زر منظور، ریاستی اور سرحدی امور کے ایک ارب 85 کروڑ روپے سے زائد کے دو مطالبات زر منظور، آبی وسائل کے 111 ارب 8 کروڑ روپے سے زائد کے دو مطالبات زر منظور ہو ئے۔

امور کشمیر کا ایک ارب 35 کروڑ روپے سے زائد کا ایک مطالبہ زر منظور، قانون و انصاف ڈویژن کے 17 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کے 7 مطالبات زر منظور، بحری امور کے 4 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کے دو مطالبات زر منظور، قومی اسمبلی کا 3 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد کا ایک مطالبہ زر منظور، سینٹ کا ایک ارب 77 کروڑ روپے سے زائد کا ایک مطالبہ زر منظور، تحفظ خوراک ڈویژن کے 64 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد کے تین مطالبات زر منظور، قومی صحت ڈویژن کے 37 ارب روپے سے زائد کے دو مطالبات زر منظور، اوورسیز پاکستانیز ڈویژن کا 3 ارب روپے سے زائد کا ایک مطالبہ زر منظور، منصوبہ بندی ڈویژن کے 38 ارب 97 کروڑ روپے سے زائد کے دو مطالبات زر منظور ہوئے۔

قومی ورثہ کے لئے 3 ارب 18 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد کے دو مطالبات زر منظور، فنانس ڈویژن کے 2895 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کے 14 مطالبات زر منظور، خارجہ امور کے لیے 46 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد کے دو مطالبات زر منظور، ہاؤسنگ و تعمیرات کے 49 ارب ایک کروڑ روپے سے زائد کے دو مطالبات زر منظور، انسانی حقوق ڈویژن کے 8 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کے تین مطالبات زر منظور، صنعت و پیداوار ڈویژن کے 8 ارب روپے سے زائد کے دو مطالبات زر منظور، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 20 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد کے دو مطالبات زر منظور، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے 9 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد کے دو مطالبات زر منظور ہوئے۔

ہوا بازی ڈویژن کے 21 ارب 12 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد کے 3 مطالبات زر منظور، وزارت تجارت کے دس ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کے دو مطالبات زر منظور، وزارت دفاعی پیداوار کے 2 ارب 99 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد کے دو مطالبات زر منظور، اقتصادی امور ڈویژن کے 17 ارب 22 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد کے دو مطالبات زر منظور، تعلیم کے لئے 183 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کے سات مطالبات زر منظور ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں