کویت کے سابق وزیراعظم اور وزیر دفاع کوکرپشن پر 7 سال قید

فوجی فنڈز کے غلط استعمال کےالزام سےدونوں کو 2022ء میں بری کردیاتھا،استغاثہ کی درخواست پر کیس دوبارہ شروع کیا گیا

ان الزامات پر شیخ جابر نے 2019ء میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا
کویت سٹی: کویت کی ایک اعلیٰ عدالت نے سابق وزیر دفاع اور داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو فوجی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں 7 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی عدالت نے انہی الزامات پر سابق وزیراعظم شیخ جابر المبارک الصباح کو فنڈز واپس کرنے کا حکم بھی دیا۔ان الزامات پر شیخ جابر نے 2019ء میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور یوں ان کا 8 سالہ وزارت عظمیٰ کا دور ختم ہوگیا تھا، وزیر دفاع کو بھی مستعفی ہونا پڑا تھا۔ان دونوں رہنماؤں پر سوا 78 کروڑ ڈالر (240 ملین دینار) کے فوجی فنڈز کے غلط استعمال کا الزام تھا تاہم دونوں کو 2022ء میں بری کردیا گیا تھا، بعد زاں استغاثہ کی درخواست پر کیس دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں