ایشیاء کپ انڈر 19، پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان کے محمد ذیشان نے 4، عبید شاہ اور عامر حسن 2،2 جبکہ عرفات منہاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی بیٹر اذان اویس نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا
دبئی: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 259 رنز بنائے، آدرش 62 اور کپتان ادے سہارن 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔قومی انڈر 19 ٹیم نے 260 رنز کا ہدف 47 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اذان اویس 105 اور کپتان سعد بیگ 68 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، شاہ زیب خان نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
https://x.com/TheRealPCB/status/1733838994834878523?s=20
قبل ازیں بھارت کی جانب سے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ارشین کلکرنی 24 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹے جبکہ رودر پٹیل ایک رنز پر آؤٹ ہوگئے۔تیسری وکٹ کی شراکت میں آدرش سنگھ اور بھارتی کپتان ادے سہارن نے 94 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم آدرش 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں مشیر خان 2، ارویلی اویناش 11، مروگن ابھیشیک 4 اور راج لمبانی 7 رنز بنا سکے۔میچ کے اختتامی اوورز میں سچن داس نے 3 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے محمد ذیشان نے 4، عبید شاہ اور عامر حسن 2،2 جبکہ عرفات منہاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں