باب المندب کے قریب حوثیوں کا ایک بحری جہاز پرکروز میزائل حملہ

غزہ کو امداد فراہم نہ کی گئی تو بحیرہ احمر میں اسرائیل کی طرف جانے والے تمام بحری جہازاس کا جائز ہدف ہوں گے،

حملہ آبنائے باب المندب سے تقریباً 60 ناٹیکل میل شمال میں ہوا-
یمن : امریکی دفاعی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ حوثیوں کے زیر کنٹرول یمنی علاقے سے زمین پرمار کرنے والا کروز میزائل داغا گیا جس نے ایک موٹربوٹ کو نشانہ بنایا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی اہلکار نے بتایا کہ امریکی بحریہ کا جہاز میسن امداد فراہم کرنے کے لیے جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوا،میزائل حملے میں کچھ نقصان ہوا اور آگ لگ گئی تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ آبنائے باب المندب سے تقریباً 60 ناٹیکل میل شمال میں ہوا۔قبل ازیں برٹش میری ٹائم ٹریڈ آفس نے آج ( منگل) اعلان کیا تھا کہ اسے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے ساحل سے دور باب المندب کے قریب ایک بحری جہاز کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا اور اس میں آگ لگ گئی تھی۔انہوں نے (ایکس) پلیٹ فارم پر ایک بیان میں مزید کہا کہ حکام بحیرہ احمر میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔عرب میڈیا کاکہنا ہے کہ نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جہاز کے عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔برطانوی دفتر نے نشانہ بننے والے جہاز کی قومیت ظاہر نہیں کی تاہم اس نے خطے میں موجود تمام بحری جہازوں سے محتاط رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کا پتہ چلنے پر انہیں اطلاع دینے کوکہا ہے ۔بعد ازاں برٹش میری ٹائم ٹریڈ آفس نے “ایکس” پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یمنی بحریہ سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے ایک جہاز کو یمنی بندرگاہ کی طرف رخ تبدیل کرنے کا حکم دیا۔عرب میڈیا کے مطابق حوثی گروپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ کسی بھی قومیت کے اسرائیل جانے والے تمام بحری جہازوں کو گزرنے سے روک دے گا ، اس نے غزہ میں جاری جنگ روکنے، غزہ کے محصورین کو طبی امداد اور خوراک فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔حوثیوں کا کہنا تھا کہ غزہ کو امداد فراہم نہ کی گئی تو بحیرہ احمر میں اسرائیل کی طرف جانے والے تمام بحری جہازاس کا جائز ہدف ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں