قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑی اور ملازمین مالی بدحالی کا شکار

فنڈز ملنے کے باوجود پلئیرز و ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں -فوٹو: فائل

قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑی اور ملازمین مالی بدحالی کا شکار ہوگئے۔
لاہور میں عرصہ دراز سے فیڈریشن سے وابستہ ایک ملازم صادق خان دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل کرادیا گیا جبکہ کسی اعلیٰ عہدیدار نے خیریت بھی دریافت نہیں کی۔پریشان حال دوسرے ملازمین بھی قرض مانگ کر گزارا کرنے پر مجبور ہیں جبکہ پی ایچ ایف نے ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس تک ادا نہیں کیا۔دوسری جانب وزارت آئی پی سی کی جانب سے پی ایچ ایف کو حال ہی میں ساڑھے 6 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی تھی۔ حکومتی گرانٹ ملنے کے باوجود فیڈریشن نے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی۔قومی ٹیم کے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو 6 ایونٹس کے ڈیلی اؤلانس نہیں مل سکے۔واضح رہے کہ ہاکی فیملی نے وزیراعظم اور وزرات بین الصوبائی رابطہ سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں